5 جولائی 2013 - 19:30
ایران اور روسی بحریہ کے کمانڈروں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی بحریہ کے کمانڈروں نے باہمی اور علاقائي سطح پر تعاون میں فروغ لانے کا جائزہ لیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج سین پیٹرزبرگ میں روس کی بحریہ کے سربراہ ویکٹر چیرکوف سے ملاقات میں بحیرہ خزر کی سکیورٹی، مشترکہ بحری مشقیں، دونوں ملکوں کے بحری جہازوں کے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے، اور فنی و تعلیمی میدانوں تعلیمی تعاون کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ ایڈمیرل سیاری روس کے وزیر تجارت کی دعوت پر سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی بحری نمائش میں شرکت کرنے روس گئے ہیں۔ ایڈمیرل سیاری روس میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔...../169